اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کی روڈ سیفٹی ماہ اور فٹنس میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت - اردو نیوز

منوج سنہا نے کہا 'حکومت لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے متواتر کوششیں کر رہی ہے اور روڈ سیفٹی کا یہ ماہ بھی ایسی ہی ایک کوشش تھی'۔

manoj sinha
manoj sinha

By

Published : Feb 19, 2021, 10:53 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کو یہاں گلشن گراﺅنڈ میں منعقدہ 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ اور فٹنس میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سات آن لائن خدمات اور جموں و کشمیر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی مراکز کے طلاب کے لئے 19 لرنرس ٹیسٹ مراکز کا ای افتتاح کیا اور جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ رعایتی اسکیم کے تحت حاصل کی گئی بسوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔

دوران تقریب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روڈ سیفٹی سے متعلق جانکاری عام کرنے اور ٹریفک کے قواعد و ضابط پر عمل پیرا رہنے کی افادیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتے سے روڈ سیفٹی ماہ تک کے سفر سے یہ عیان ہے کہ سڑک حادثوں میں اضافہ ایک نازک مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا 'حکومت لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے متواتر کوششیں کر رہی ہے اور روڈ سیفٹی کا یہ ماہ بھی ایسی ہی ایک کوشش تھی'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریفک پولیس عملے کو اپنے فرائض تن دہی اور لگن سے ادا کرنے کے لئے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹرانسپورٹ محکمہ اور ٹریفک پولیس بلکہ تمام متعلقین کی اجتماعی کوششیں اس ضمن میں مثبت نتائج کے لئے لازمی ہے۔

انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو روڈ سیفٹی پر یو ٹی سطح پر سلوگن مقابلے کا انعقاد کرنے کے لئے کہا اور ہر ماہ محفوظ ڈرائیونگ شاپوں کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔

اس موقعہ پر لیفٹیننٹ کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجیوں کی مداخلت سے جدید ضرورت کے مطابق روڈ سیفٹی کو ہموار کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت اور چین کے مابین دسویں کمانڈر سطح کے مذاکرات کل

انہوں نے روڈ سیفٹی میکانزم کو ہموار کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کے تعاون اور برادری کی شراکت کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنے اِفتتاحی خطبے میں کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ ہردیش کمار نے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں شروع کئے گئے ماہانہ پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر) عبدالغنی میر نے یو ٹی بھر میں روڈ حادثات کو کم کرنے کے لئے تکنیکی مداخلت کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس بار سڑک کی حفاظت سے متعلق ایک ماہ کا پروگرام اس مقصد کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا تاکہ حفاظت کا پیغام اور زندگی کی اہمیت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details