لفٹینٹ گورنر نے تاریخی رگھوناتھ بازار اور ریزیڈنسی روڈ علاقے کا پیدل دورہ کر کے مقامی لوگوں، دکانداروں، تاجر انجمنوں کے عہدیداران بشمول رگھوناتھ بازار ایسوسی ایشن اور کنک منڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کووڈ 19 وباءکے سبب لوگوں اور تاجر طبقے کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ لوگوں کی آراء کو ایک جوابدہ اور فعال انتظامیہ کیلئے لازمی قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے لوگوں کو آگے آ کر اپنے مسائل اور شکایات پیش کرنے اور انتظامیہ کی کارکردگی سے متعلق باقاعدگی سے اپنی رائے پیش کر کے ترقیاتی عمل میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے کہا۔
مقامی و تاجر طبقے نے لفٹینٹ گورنر کے عوام دوست رحجان کی تعریف کرتے ہوئے 'یو ٹی' کے طول و ارض میں لوگوں تک پہنچنے اور اُن کے مسائل اور شکایات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے اُن کی ستائش کی۔