جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے جموں یونیورسٹی میں سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک کا افتتاح کیا اور جوڈو انڈور 14 بوائز اینڈ گرلز اور فینسنگ انڈور بوائز اینڈ گرلز کی 67 ویں قومی سکول گیمز مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے اس موقعے پر زور دے کر کہا کہ قومی سکول گیمز ہی نوجوانوں کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے لانچنگ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کی ہمیشہ چاہ رکھنا اور کبھی ہار نہ ماننا ہی کامیابی کا منترا ہے جو کھیلوں کی دنیا کے بڑے کھلاڑی ہیں ان کی صلاحیتوں کو سب سے پہلے اسکولوں میں ہی دیکھا گیا ہے۔