جموں:جموں کے نروال علاقے میں ہفتہ کی صبح آج دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا تلاشی مہم شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوئے جب یوم جمہوریہ اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی خاصے انتظامات کیے تھے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے نروال علاقہ میں دو دھماکے ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ منوج سنہا نے اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے 50 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کے سینیئر حکام نے لیفٹیننٹ گورنر کو دھماکے اور تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا۔بیان میں ایل جی جمون کے نراول علاقہ میں دھماکہ کو بزدلانہ کارروائیاں سے تعبیر کیا ہے اور اس حملے کے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔