جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل کیے گئے کشمیری پنڈت کے اہل خانہ کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔ایل جی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ مہلوک کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں مہلوک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کے گھر جا کر اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ایل جی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جموں آوانی لواسہ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور دوسرے سینیئر آفیسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایل جی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گھر والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔