جموں: دو برس بعد شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سرکاری سطح پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں بگھوتی نگر یاترا نواس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ یاتریوں کا پہلا قافلہ 29 جون کو روانہ ہوگا اور 30 جون کو باضابطہ طور پر یاترا شروع ہوگی اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ میں امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لیا۔ Amarnath Yatra 2022
میٹنگ میں چیف سکریٹری اور محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر پولیس، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر کے سینیئر سیکورٹی افسران نے شرکت کی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ افسران نے لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے جب کہ امرناتھ یاترا سے متعلق مختلف انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، ہیلتھ سینٹرز، فائر سیفٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، موسم کی پیش گوئی، لنگر کے انتظام، صفائی ستھرائی، رہائش اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تفصیلی منصوبوں کا لیفٹیننٹ گورنر نے جائزہ لیا۔ Security Arrangements Ahead of Amarnath Yatra
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام بنیادی ضروریات کے تفصیلی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں جموں و کشمیر پولیس نے فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر تمام یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) اور دیگر محکموں کی جانب سے 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ Security Arrangements Ahead of Amarnath Yatra