اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

امرناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ جس کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ Reviews Arrangements For Amarnath Pilgrims

منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : Jun 13, 2023, 3:39 PM IST

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، منوج سنہا نے متعلقہ عہدیداروں کو یاترا کے لئے بہتریہن انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا'۔انہوں نے کہا 'جسٹکس، قیام، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے لئے بہترین انتطامات کریں'۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔یاتریوں کے لئے جہاں سیکورٹی کا فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے امسال یاترا کے دوران قائم کئے جانے ولے لنگروں پر جنک فوڈ اور دوسرے غیر صحت بخش کھانے پینے کی چیزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گذشتہ ماہ قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Security Deployment: ’یاترا سیکورٹی کے دوران 60ہزار اہلکار تعینات رہیں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے 45 فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ 55 فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 5 لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے۔ بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو 15 جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یاترا کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور کریں نہ آگے بڑھائیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details