لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز جموں و کشمیر اور لدخ کے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جنہوں نے نئی دلّی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان کیڈٹوں کو مبارکباد پیش کی جن کو جے اینڈ کے اور لداخ کے یوٹیز کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اور اُنہوں نے کیڈٹس اور ان کے تربیتی انسٹرکٹروں کے عزم کو سراہا، جنہوں نے کووڈ کے باوجود تربیت میں اتنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
این سی سی کیڈٹس کو اتحاد، نظم و ضبط، ثقافت اور ورثہ کے سفیر قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے این سی سی جیسی آرگنائزیشنوں میں شمولیت کرنے کے لئے کہا جو نظم و ضبط اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو این سی سی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔