اردو

urdu

ETV Bharat / state

شری ماتا ویشنوی دیوی کے عقیدت مندوں کے لئے موبائل ایپ لانچ - شردھالوﺅں کے لئے ممکن سہولیات

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو یہاں سول سیکرٹریٹ میں شری ماتا ویشنو دیوی جی کے شردھالوﺅں کے لئے ایک موبائل ایپ شروع کیا ہے۔

شری ماتا ویشنوی دیوی کے عقیدتمندوں کے لئے موبائل ایپ لانچ
شری ماتا ویشنوی دیوی کے عقیدتمندوں کے لئے موبائل ایپ لانچ

By

Published : Oct 15, 2020, 11:01 PM IST


یہ قدم شرائین بورڈ نے شری ماتا ویشنودیوی جی شردھالوﺅں کے لئے ممکن سہولیات کے لئے دستیاب جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرنے کی غرض سے اٹھایا ہے۔ موبائل ایپ دنیا بھر کے شردھالوﺅں کو انفرادی طور آشرواد کا احساس دلائے گا۔

اس ضمن میں پہلے مرحلے کے دوران موبائل ایپ صرف گوگل سٹور پر شروع کیا جا رہا ہے جو بعد میں آئی او ایس پلیٹ فارم پر دستیاب رہے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپ دنیا بھر کے ماتا کے شردھالوﺅں کے لئے مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے انہیں ماتا ویشنو دیوی کے لائیو درشن کرنے کے علاوہ اس سہولیت کے ذریعے شرائین بورڈ کی جانب سے دستیاب رکھی جا رہی دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔

اس موقع پر حال ہی میں شروع کئے گئے پوجا پرساد کی ہوم ڈیلیوری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شردھالوﺅں نے اس کو کافی سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود کووڈ 19 بحران کے دوران آن لائن خدمات کو اختیار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر فروغ دینا چاہئے تاکہ وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details