جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹگورنر منوج سنہا نے آج جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بجٹ 2023-24 پر جموں میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری صوبائی کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال کے دوران 14.64 فیصد کی اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں گزشتہ مالی سال کے دوران جموں و کشمیر میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جموں و کشمیر میں امن و امان میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ سنہ 2022 میں جموں و کشمیر میں ایک کروڑ 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، امرت سروور، اسکیم، آزادی کا امرت مہاتسو، نشا مکت ابھیان سمیت مخلتف اسکیموں کے نفاذ کے لیے ملک میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہے۔
پریس کانفرنس میں منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 10 مہینوں کے دوران 1547.87 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے سرینگر کے مضافات سمپورہ میں500 کروڑ لاگت سے بنے والے امار گروپ کے تجارتی کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ 33 ہزار 426 آسامیاں ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 ہزار 450 امیدواروں کو نوکریاں دی گئی ہیں جن میں جموں و کشمیر بینک نے ے 2 ہزار 436 نوکریاں دی ہیں۔