اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے فروٹ منڈی کا دورہ کیا - میوہ و سبزی ایسوسی ایشن اور تاجروں کی ایسو سی ایشن

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے مڈھ علاقے کے میوہ منڈی اور سبزی منڈی نروال جموں کا دورہ کر کے وہاں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے فروٹ منڈی کا دورہ کیا
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے فروٹ منڈی کا دورہ کیا

By

Published : Apr 26, 2020, 10:50 AM IST

میوہ و سبزی ایسوسی ایشن اور تاجروں کی ایسو سی ایشن کے صدر نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے منڈی کو فروغ دینے سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے فروٹ منڈی کا دورہ کیا

میوہ اور سبزی منڈی نروال کے معائینے کے دوران مشیر موصوف نے اِن منڈیوں کی اندورنی سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، کنٹین سہولیت قائم کرنے اور لکھن پورسے فروٹ منڈی تک رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایات دیں۔

فروٹ و سبزی منڈی نروال کووسعت دینے کے لیے جنگلات اراضی حاصل کرنے اور میوہ منڈی نروال سے گجرنگر تک سڑک کی تعمیر کے لئے مشیر موصوف نے یہ معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں و کشمیر امام الدین، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اور محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

مشیر موصوف نے سب ڈویژن مڈھ کا دورہ کر کے کووِڈ۔19 کے دوران شروع کی گئی زرعی سرگرمیوں اور اس سلسلے میں کئے گئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

مشیر موصوف نے اس موقعہ پر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسی سرگرمیاں انجام دیں جس سے کسانوں کی آمد میں اضافہ ہو اور زیادہ سے زیادہ نوجوان زرعی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں۔اُنہوں نے دیہی علاقوں میں شمسی پمپ سیٹ کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں اندرجیت نے مشیر موصوف کو محکمہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

اس موقعہ پر موجود کئی کسانوں نے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لاکر اُن کے حل میں حکام کی مداخلت طلب کی۔جموں کے چیف ایگریکلچر آفیسر فاروق احمد بٹ اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details