اپنی پارٹی کے سینئر رہنما وکرم ملہوترا نے ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئندہ پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جمہوری طرز پر سرکار بنائی جاتی ہے ہمیں امید ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و صوبائی سکریٹری شیخ بشیر احمد نے ڈی ڈی سی انتخابات کو منعقد کرانے پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی انتخابی نشسست بنانے والے افسران کو خود معلوم نہیں کہ بی ڈی سی کا مطلب کیا ہے۔
سابق جج اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر اقبال خان کا کہنا ہے کہ سرکار نے جس طرح سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کے بنا مشورہ کئے ہی اس طرح کے انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تو ظاہر سی بات ہے کہ اسے کسی طرح کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز کشمیری سٹنٹ مین پر خصوصی رپورٹ
بتا دیں کہ انتظامیہ کی جانب سے طریقہ کار کے لئے صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل دی ہے، جس میں 20 اضلاع میں اس نوعیت کے انتخابات پہلی بار ہوں گے۔ ان انتخابات کے ساتھ ساتھ ان پنچایتوں میں بھی پنچایت انتخابات منعقد کرائے جائیں گے جہاں پر پہلے سے پنچ سرپنچ کی جگہ خالی ہیں۔