جموں:بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے 10 اکتوبر کو جموں میں احتجاج کی کال کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،رویندر رینا نے کہا کہ "جب جموں و کشمیر مشکلات اور سڑکوں پر خون کی ہولی سے لڑ رہا تھا، گپکار کے لیڈر کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ آج جب جموں و کشمیر امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو یہ لیڈر عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
احتجاج کی کال دینے پر اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے رویندر رینا نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ وہ کہاں تھے،جب جموں و کشمیر جدوجہد کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج جب جموں و کشمیر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے وہ احتجاج کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کے ساتھ آئے ہیں۔
رویندر رینا نے کہا کہ آج گُپکار الائنس (اتحاد) کے تحت متحد اپوزیشن جماعتیں جموں و کشمیر کی خوشحالی سے گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے جموں کشمیر کے خلاف ایک طویل عرصے سے سازشیں شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں آج تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ لوگ دس اکتوبر کو دھرنا دینے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ان کے مطابق گپکار الائنس کے لیڈروں کو جموں وکشمیر کی ترقی اور امن راس ہی نہیں آرہا ۔