اردو

urdu

ETV Bharat / state

Last Rites of Dr Masud Chaudhary ڈاکٹر مسعود چودھری گجر کالونی قبرستان میں سپرد خاک - جموں نیوز

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کا کل صبح جموں کے گاندھی نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ Last Rites of Dr Masud Chaudhary

ڈاکٹر مسعود چودھری گجر کالونی قبرستان میں سپرد خاک
ڈاکٹر مسعود چودھری گجر کالونی قبرستان میں سپرد خاک

By

Published : Dec 17, 2022, 7:37 AM IST

جموں: گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے لان میں ڈاکٹر مسعود چودھری کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور گجر کالونی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔ ڈاکٹر مسعود چودھری جو جموں و کشمیر کے ہزاروں پسماندہ طبقے کے لوگوں کے لیے ایک تحریک تھے ۔ معاشرے اور برادری کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ بے مثال رہیں۔ انہوں نے ہمیشہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کی۔ انہوں نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کیا جس کے لیے انھوں نے ایک این جی او (گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ) اور بریگیڈیئر خدا بخش پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کے نام سے ایک اسکول شروع کیا جس کے ساتھ ایم اے ایم گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل بھی دور دراز سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے قائم کیا۔ ڈاکٹر مسعود احمد بی جی ایس بی یو، یونیور سٹی راجوری کو چلایا اور مذکورہ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہیں تعلیم، ثقافت، زبان اور ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Last Rites of Dr Masud Chaudhary

ڈاکٹر مسعود چودھری گجر کالونی قبرستان میں سپرد خاک

ڈاکٹر مسعود احمد نے گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ میں بیگم اکبر جہاں ریسرچ لائبریری بھی قائم کی جس میں مختلف زبانوں اور اسٹریمز کی ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ جی ڈی سی ٹی کمپلیکس میں ڈاکٹر مسعود چودھری قبائلی میوزیم قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی۔وہ ایک قابل انسان اور قابل پولیس آفیسر رہے اور محکمہ پولیس کی جانب سے ان کی خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے جس پر انہیں مکمل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ریٹائرڈ پولیس افسران اے کے بھان ڈی جی پی ریٹائرڈ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ،اے کے چودھری اسپیشل ڈی جی پی کرائم، ایس ایچ۔ بی سرینواس سپلائی ڈی جی پی، ایس ایچ۔ مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں زون، وویک گپتا ڈی آئی جی جموں، چندن کوہلی ایس ایس پی جموں و دیگر افراد نے جی ڈی سی ٹی کا دورہ کیا اور ڈاکٹر مسعود چودھری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گرجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے لان میں ڈاکٹر مسعود چودھری کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں سابق وزراء، قانون ساز، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جموں شہر کی سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات، جی ڈی سی ٹی کے تمام ٹرسٹیز شامل تھے۔ ، بریگیڈیئر کا عملہ اور طلبا کے بی پبلک سکول اور مختلف میڈیا پرسنز اور پیر پنجال، وادی چناب اور وادی کشمیر جیسے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ خاص طور پر سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے بھی جی ڈی سی ٹی کا دورہ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔شام کو انہیں گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ سے متصل گجر کالونی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جہاں ان کی اہلیہ بیگم نون پہلے ہی مدفون ہیں۔ لوگوں نے آنسو بہا کر اس عظیم شخصیت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ Last Rites of Dr Masud Chaudhary

یہ بھی پڑھیں : Founder VC of BGSBU Masud Choudhary ماہر تعلیم ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کا انتقال

جموں: ڈاکٹر مسعود چودھری 'فخرِ قوم و ملت' اعزاز سے سرفراز

ABOUT THE AUTHOR

...view details