جموں:ملک بھر میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی 22 مزید شاخیں کھولنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کے مطابق جموں میں جلد ہی ایک ایسی شاخ قائم ہونے جا رہی ہے جو بیماریوں کی تشخیص میں مقامی حکومت کی مدد کرے گی۔ Land Identified for NCDC Branch in Jammu نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی شاخ کے کے لیے جموں کے کوٹ بھلوال علاقے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی سپانسرڈ اسکیم کے تحت NCDC کی ایک شاخ جموں ضلع کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹ بھلوال میں قائم ہونے والی ہے، جس میں مرکزی سرکار 60 فیصد (تعمیرات، آلات، افرادی قوت وغیرہ) کا خرچہ برداشت کرے گی جب کہ یو ٹی حکومت کو 40 فیصد ہی خرچہ برداشت کرنا ہوگا۔ National Centre for Disease Control Branch in Jammuذرائع نے مزید بتایا کہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹ بھلوال علاقے میں محکمہ صحت کے زیر قبضہ کل 17 کنال اراضی خالی پڑی ہے جبکہ این سی ڈی سی برانچ کے لیے ہسپتال کی قدیم عمارت پر مشتمل 8 کنال اراضی کافی ہے۔ NCDC Branch in Jammuانہوں نے مزید بتایا کہ اراضی کی نشاندہی کے سلسلہ میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ حال ہی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی طرف سے تشکیل دی گئی نوڈل ٹیم کے ساتھ تین افسران پر مشتمل ایک مرکزی ٹیم نے زمین کا معائنہ کیا۔