سرینگر: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کی ایک عدالت نے منگل کے روز منی لانڈرنگ معاملے میں سابقہ ریاست کے سابق وزیر لال سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔
ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے صدر سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے ذریعہ چلائے جانے والے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف ایک معاملے کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔