اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں مزدور پریشان

جموں توی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے سے کام بند ہونے کے باعث دو وقت کی روٹی ملنا بھی محال ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں مزدور پریشان
لاک ڈاؤن میں مزدور پریشان

By

Published : Sep 23, 2020, 9:41 PM IST

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، ایسے میں یہاں کے مزدور بھی پریشان ہیں۔

لاک ڈاؤن میں مزدور پریشان

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث جموں ضلع میں واقع جموں توی ریلوے اسٹیشن پر غریب مزدور دیہاڑی دار طبقے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کام نہ ہونے کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

چہرے پر مایوسی، آنکھوں میں بے چینی لئے کسی مسیحا کے منتظر مزدور دیہاڑی دار طبقے کو لاک ڈاؤن نے بری طرح متاثر کیا ہے، جن کے گھروں میں کام بند ہونے سے فاقے پڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین بند ہونے سے قلی پریشان

توی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے سے کام بند ہونے کے باعث دو وقت کی روٹی ملنا بھی محال ہو گیا ہے، جبکہ سرکار نے آج تک ان کی مدد نہیں کی۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ جس طرح سے دیگر گاڑیوں کو بحال کیا گیا ہے اسی طرح ٹرین سروسز کو بھی بحال کیا جائے، تاکہ ان کو بے روزگاری سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

مذدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو غریب مزدور دیہاڑی دار طبقے کے لئے فوری حکومتی امداد اور روز گار کے حوالے سے محفوظ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details