ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں اغوا کے بعد نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار - جموں کے ایک نوجوان کا اغوا کرکے قتل

جموں پولیس نے کشتواڑ کے ایک شخص کو جموں کے ایک نوجوان کا اغوا کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:34 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک نوجوان کے قتل کیس کو حل کرکے جموں پولیس نے ملزم کو دھر دبوچچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرلاد سنگھ نامی ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم میں شکایت درج کی کہ اس کے انیس سالہ فرزند راگھو جموال عرف رگھو ساکنہ ناردانی، رائے پورہ، بن تالاب کا اغوا کیا گیا ہے۔

تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سخت کوشش کے بعد اغوا کاری میں ملوث نوجوان کو درمیانی شب گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائیل فون برآمد کرکے ضبط کیا۔ ترجمان نے گرفتار نوجوان کی شناخت 23سالہ ستیندر کمار ساکنہ مین بازار کشتواڑ کے طور پر کی۔

مزید پڑھیں:پراسرار موت کا معمہ سلجھانے کے لئے قبر سے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم

انہوں نے مزید بتایا کہ ستیندر کمار کی نشاندہی پر جگتی لنک روڈ کے قریب جنگلی علاقے میں نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنے جرم کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے راگھو جموال کے سر پر پتھر سے وار کیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی اور بعد ازاں لاش کو جنگلی علاقے میں ٹھکانے لگایا۔ پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے وارثین کے حوالے کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details