جموں: جموں و کشمیر پولیس نے نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کے قتل کے کلیدی ملزم کو جموں میں ایک مختصر تصادم کے بعد گرفتار کیا۔NC leader TS Wazir Murderer Arrested
پولیس کا کہنا ہے کہ کلیدی ملزم ہرپیت سنگھ عرف امیت رانا ٹی ایس وزیر کے قتل کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھا۔ بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کا گزشتہ سال نئی دہلی میں سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔
جموں میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں گاندھی نگر علاقے میں ایک تاجر راکیش اگروال کے گھر پر نقب زنی کا واقع رونما ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کرکے کئی ٹیمیں تشکیل دیں۔واضح رہے کہ راکیش اگروال کے گھر پر دس بندوق برداروں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔Adgp jammu press conference
انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ شاستری نگر جموں میں نقب زنوں نے چوری کی اس واردات کو انجام دینے کی خاطر منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے مزید شواہد کے بعد گزشتہ روز ہرجندر سنگھ ولد جسویر سنگھ ساکن بڈینہ جالندھر پنجاب کو حراست میں لیا۔
اے ڈی جی پی کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید پتہ چلا کہ چوری کی اس واردات کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملزم امیت رانا ساکن دہلی ہے اور اُس نے جموں میں بہت سارے لوگوں کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماربل مارکیٹ جموں میں ملزم کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جوں ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی تو وہاں پر امیت رانا نے پولیس پر فائرنگ شروع کی تاہم پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر امیت رانا کو زندہ گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کلیدی ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ معروف تاجر راکیش اگروال کے گھر میں نقب لگانے کا منصوبہ اُسی نے بنایا تاکہ وہاں پر ناگر سنگھ کو بھلا کر اُس کا قتل کیا جا سکے لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کے بعد گھر سے نقدی لوٹ لی۔