اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ ریپ کیس : نابالغ کے خلاف کاروائی پر روک کی وجہ کیا ہے؟ - جونائل جسٹس بورڈ

سنہ 2018 میں کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملے میں عدالت عظمی نے نابالغ مجرم کے خلاف کاروائی پر روک لگا دی ہے۔

adv mehrukh
adv mehrukh

By

Published : Feb 10, 2020, 7:57 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:57 PM IST

سپرم کورٹ نے جونائل جسٹس بورڈ کی طرف سے کٹھوعہ ریپ کیس کے نابالغ مجرم کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی پر روک لگا دی ہے، اس نابالغ ملزم کو دوسرے ملزمان کے ساتھ کورٹ نے مجرم قرار دیا تھا۔

سپرم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد لوگوں کی جانب سے الگ الگ باتیں سامنے آنے لگیں۔

اس مسئلے پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ایڈوکیٹ مہرخ سیدین نے کہا 'سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس نابالغ مجرم کے خلاف وہاں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جس کے بعد کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'لیکن جس طرح کا وحشیانہ جرم کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کو اسی طریقہ سے اس پر فیصلہ سنانا چاہیے تھا، جو انسان اس طرح کی حرکت کر سکتا ہے وہ نابالغ نہیں ہوسکتا'۔

نابالغ کے خلاف کاروائی پر روک کی وجہ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیے
ایناڈو کے ایم ڈی کا مکانات کی تعمیر کا جائزہ
طوفان متاثرین کو راموجی گروپ کی جانب سے 121 گھروں کا تحفہ

انہوں نے کہا 'جس طرح سے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل کیس سامنے آیا ہے یہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے تشویشناک بات ہے، لہذا سپریم کورٹ کو قصوروں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس کیس کے ملزمان میں منصوبہ ساز سانجی رام، اس کا بیٹا وشال جنگوترا، سانجی رام کا بھتیجا (نابالغ ملزم)، نابالغ ملزم کا دوست پرویش کمار عرف منو، ایس پی او دیپک کھجوریہ، ایس پی او سریندر کمار، تحقیقاتی افسران تلک راج اور آنند دتہ ملزم بنائے گئے ہیں۔

سانجی رام پر عصمت دری و قتل کی سازش رچنے، وشال، نابالغ ملزم، پرویش اور ایس پی او دیپک کھجوریہ پر عصمت دری و قتل اور ایس پی او سریندر کمار، تحقیقاتی افسران تلک راج و آنند دتہ پر جرم میں معاونت اور شواہد مٹانے کے الزامات تھے جس کے بعد کورٹ نے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی تاریخی جیت، عالمی خطاب پر قبضہ
ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details