جموں:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔
جوں ہی یہ خبر ان کے اہل خانہ کو ملی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ ان کے والدیں نے جموں و کشمیر انتطامیہ سے ان کی لاش کو فوری طور پر جموں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ راہل بھٹ کے والدین جموں کے درگا نگر میں رہتے ہیں۔ راہل کے والد نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے کسی بھی افسر نے ان کو اس خبرکی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی وہ ان کا فون اٹھا رہے ہیں۔