جموں:جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر ریلیف کمشنر آفس کے احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں کشمیر سے ٹرانسفر کیا جائے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز ریلیف کمشنر آفس جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں جلد از جلد جموں میں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ کشمیر میں حالات ابھی بھی پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔ Kashmiri Pandits Employees appeal to JK Govt
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران احتجاجی ملازمین نے کہا کہ 'کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ایسے حالات میں کشمیر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالات پوری طرح سے معمول پر آنے کے بعد وہ کشمیر جانے کے لئے تیار ہیں ۔ اُن کے مطابق سرکار کو چاہئے کہ وہ کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں میں ہی تعینات کرے ۔