خطہ جموں میں گزشتہ کئی روز سے کشمیری مائگرینٹ اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
احتجاج میں شامل دیپک نامی ایک کشمیری مائیگرنٹ پنڈت نے بتایا کہ ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی حالت بُری ہو گئی ہے۔ زیادہ عمر کی وجہ سے اب انہیں ملازمت نہیں مل رہی ہے، جس کی وہ کافی پریشان ہیں۔ ہماری کوئی نہیں سن رہا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا صرف یہ قصور ہے کہ ہم کشمیری پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کیونکہ بھارت سرکار ہماری کوئی بات نہیں سن رہی ہے۔ ہم فخر سے بھارت کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن آج اسی بھارت کی سرکار نے یو این او کا نعرہ لگانے کے لیے ہمیں مجبور کر دیا ہے۔