اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج کا تیسرے مرحلہ: عوام کی رائے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کی شروعات کر دی ہے جس میں افسران سمیت  چار ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو پنچایت حلقوں میں تعینات کیا گیا۔

بیک ٹو ولیج سوم پر عوام کی رائے
بیک ٹو ولیج سوم پر عوام کی رائے

By

Published : Oct 2, 2020, 8:39 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے زمینی سطح پر پنچایت حلقہ سنجواہ لووئر میں پنچایت گھر کے باہر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران انتظامیہ نے لاکھوں تعمیراتی کام درج کیے اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن ابھی تک وہ کام پورے نہیں کیے گئے۔

بیک ٹو ولیج سوم پر عوام کی رائے

مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کی کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں درج کرائے گئے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

واضح رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی، جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details