جموں:جموں و کشمیر میں جاری کی گئی نئی ووٹر لسٹ میں کُل 7.72 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل نے کانگریس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں آئینی قدر کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، یہ ملک کا قانون ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 (جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد نافذ) کے تحت جو بھی 1950 میں آیا تھا، اس کا ووٹر لسٹ میں اندراج ہوسکتا ہے۔ BJP Spokesperson Aijaz Sohail on JK New Voter List
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں جو نئی ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے، وہ درست اور آئین کے مطابق ہے۔ بھارت کا آئین کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اس جگہ طویل عرصے سے مقیم ہے، اس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اور آج ثابت ہوا کہ کس طرح سے صاف و شفاف ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے۔