جموں: جمعرات کے روزسرحدی ضلع پونچھ میں دو فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے جانب سے گھات لگا کر حملہ میں چار فوجی جوان ہلاک جبکہ تین دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہے۔ اس حملے کے دوسرے روز انکاؤنٹر سائٹ پر تین مقامی نوجوانوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں پائی گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے مقامی لوگوں کو حراست میں لیا اور اس دوران تین عام شہریوں کی دوران حراست موت واقع ہوئی۔
اس حملے کے چند دن بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صرف 20-25 عسکریت پسند لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ویربال دیوس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عسکریت پسند جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے۔