جموں:جموں و کشمیر میں شروع ہونے والی امرناتھ یاترا 2022 کے سلسلہ میں جموں میں فوج کے ٹائیگر ڈویژن میں مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ’سیکورٹی کوآرڈی نیشن کانفرنس ‘کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ، جی او سی رائزنگ اسٹار کور اور اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے ساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے یاتریوں کے لیے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کے لیے خطرات اور حفاظتی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔