جموں:جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں شہر میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کی قرارداد پاس کی۔ لاؤڈ اسپیکر اب صرف مناسب اجازت کے بعد اور قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کے تحت لگائے جاسکتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کرنے پر اجازت لینی ہوگی جس سے طلباء اور عمر رسیدہ لوگوں کو مدد ملے گی۔ JMC Passed Resolution On Loudspeakers Ban
وہیں کانگریس کے کارپوریٹرز نے بی جے پی پر فرقہ پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی۔ تاہم ہاؤس میں اکثریت پانے والے بی جے پی کارپوریٹرز نے قرارداد کو پاس کرایا۔ کانگریس کارپوریٹرز کا کہنا ہے کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسل اجلاس میں اگر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی سے متعلق قرارداد پیش کی جاتی ہے تو شراب کی دوکانوں کے خلاف کیوں نہیں؟