اردو

urdu

ETV Bharat / state

Date Sheet Issued for Hard Zones جے کے بوس نے ہارڈ زون علاقوں کیلئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا - جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہارڈ زون علاقوں کے لیے 10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت کے کلاسز کا ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔ طلبہ جموں و کشمیر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ jkbose.nic.in سے ڈیٹ سیٹ کی پی ڈی ایف کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہے۔

JKBOSE releases date sheets for class 10, 11, 12 for hard zone areas
JKBOSE releases date sheets for class 10, 11, 12 for hard zone areas

By

Published : Mar 27, 2023, 7:56 PM IST

جموں:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کلاس 10، 11 اور 12 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ جے کے بورڈ نے یونین ٹیریٹری کے ہارڈ زون والے علاقوں کے طلبہ کے لیے امتحان کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ کلاس 10 کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے اور 9 مئی کو ختم ہوں گے۔ دسویں جمات کے امتحان کا آغاز ووکیشنل مضامین سے ہوگا۔ سوشل سائنس کا پرچہ 10 اپریل کو ہوگا۔ انگریزی کا جنرل امتحان 20 اپریل کو اور ریاضی کا امتحان 26 اپریل کو ہوگا۔ سائنس کا امتحان 4 مئی کو ہوگا۔ امتحان 9 مئی کو میوزک پیپر کے ساتھ ختم ہوگا۔

JKBOSE releases date sheets for class 10, 11, 12 for hard zone areas

وہیں جماعت 11ویں کے امتحانات 12 اپریل سے شروع ہوں گے اور 14 مئی کو ختم ہوں گے۔ امتحانات پیشہ ورانہ مضامین کے پیپر سے شروع ہوں گے۔ بیالوجی، پولیٹیکل سائنس اور اکاونٹنسی کے پیپرز 15 اپریل کو ہوں گے، ریاضی کا پرچہ 25 اپریل کو ہوگا، جنرل انگلش کا امتحان 6 مئی کو ہوگا، امتحان جغرافیہ اور بزنس اسٹڈیز کے پیپرز کے ساتھ ختم ہوگا۔ جے کے بورڈ کے مطابق طلبہ ڈیٹ شیٹ جموں و کشمیر بورڈ کی ویب سائٹ jkbose.nic.in سے پی ڈی ایف کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

JKBOSE releases date sheets for class 10, 11, 12 for hard zone areas

مزید پڑھیں:JKBOSE Annouced Date Sheet کشمیر میں دسویں گیارھویں اور بارہویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول کے اعداد و شمار کے مطابق، تقربیاً 444 اسکولوں میں جموں میں 309 اور کشمیر میں 135 اسکول ہارڈ زون میں آتے ہیں جبکہ ضلع کرگل کے سات زون اور پورے لداخ کے علاقے کے اسکول ہارڈ زون میں آتے ہیں،کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ میں 43، بانڈی پورہ میں 19، کپواڑہ میں 32، کولگام میں 28 اور بڈگام میں 13 اسکول ہارڈ زون میں آتے ہیں۔ جب کہ جموں ڈویژن میں کشتواڑ کے 50، ریاسی کے 47، راجوری کے 7، پونچھ کے 20، ڈوڈہ کے 56، رامبن کے 64 اور ادھمپور کے 65 اسکول ہارڈ زون میں آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details