اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: نجی چینل کے ایڈیٹر کے خلاف احتجاج - jammu

جموں میں یوتھ پردیش کانگریس کے کارکنوں نے صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف احتجاج کیا۔

youthcongress
جموں: نجی چینل کے ایڈیٹر کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 24, 2020, 3:09 PM IST

جموں کشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے کارکنان نے جموں میں صحافی ارنب گوسوامی (جو ایک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ہے) کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کی مانگ کی۔

یوتھ کانگریس کے نائب صدر اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ارنب گوسوامی غیر ذمہ دارانہ خبریں اور رپوتاژ نشر کرکے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس وقت جب پورا ملک کوروناوارئس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مشغول ہے ارنب گوسوامی ہندؤوں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی فراق میں ہے۔‘‘

یوتھ کانگریس کارکنان نے ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ’’تاکہ ملک میں آپسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے جسے بعض شر پسند عناصر بگاڑنے پر تُلے ہوئے ہیں۔‘‘

دریں اثناء انہوں نے مذکورہ صحافی کی جانب سے سونیا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details