اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kisan Sampark Abhiyan جموں و کشمیر حکومت کسان سمپرک ابھیان شروع کرے گی - جموں نیوز

جموں و کشمیر میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے زرعی پیداوار محکمہ کی جانب سے 24 اپریل سے 'کسان سمپرک ابھیان' 3565 پنچایتوں میں شروع کیا جائے گا جو کہ چار مہینے تک چلے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 18, 2023, 9:15 AM IST

جموں: پیر کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں زرعی پیداوار محکمہ کسان سمپرک ابھیان شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس کا مقصد پورے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں کی فلاح و بہبود ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری اتل دلو نے پیر کے روز اس سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پروگرام کے آغاز کے لیے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کسان سمپرک ابھیان 24 اپریل سے جموں و کشمیر کی 3,565 پنچایتوں میں شروع کیا جائے گا، اور یہ چار ماہ تک چلے گا۔

اس پروگرام کا مقصد پنچایتی راج اداروں کو اسکیم میں شامل کرنا اور اسکیم کے حصے کے طور پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانا ہے۔ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، تمام اضلاع کے لیے کل 2,400 ریسورس پرسنز کی شناخت اور انہیں تربیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو تعلیم دینے کے لیے متعدد زبانوں میں 45 تعلیمی ویڈیوز بنائے گئے ہیں، ساتھ ہی اردو، ہندی اور انگریزی میں پمفلٹ چھاپے گئے ہیں۔

کسان سمپرک ابھیان پروگرام میں کسانوں کے لیے سوال و جواب کے سیشن شامل ہوں گے۔ وہیں کسانوں کو 18 مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی جو ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بنائی گئی ہیں۔ مزید برآں، کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت دستی پاس بک کو کسانوں کے لیے اسمارٹ کارڈ سے بدل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Harvesting Begins At Border سرحد پر پرامن حالات کے درمیان فصل کی کٹائی شروع

Dozens Sheep Dead In Bandipora باںڈی پورہ میں درجنوں بھیڑ ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details