اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ جموں میں منعقد

Congress executive committee meeting کانگریس جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ اس میٹنگ میں دو قرار دادیں پاس کیں اور جموں وکشمیر کے حالات پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلے سی ہی دو مانگیں رہی ہیں ایک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جانا چاہئے اور دوسرا یہاں نوکریوں کی گارنٹی ملنی چاہئے۔

Etv Bharatjk-congress-executive-committee-meeting-held-in-jammu
Etv Bharatجموں و کشمیر کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ جموں میں منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 5:34 PM IST

جموں:جموں و کشمیر کانگریس نے آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج جموں میں اپنی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ طلب کی ہے۔

جموں و کشمیر کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ جموں میں منعقد
اس میٹنگ کی صدارت چیئرمین سیاسی امور کمیٹی اور سابق وزیر طارق حمید قرہ نے کی۔ میٹنگ میں کانگریس انچارج جموں و کشمیر رجنی پاٹل کے علاوہ پی اے سی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ وہیں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے بھی اس میٹنگ میں شمولیت کی۔کانگریس ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پارٹی نے آرٹیکل 370 کے سیاسی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال، اسمبلی انتخابات، ریاست کی بحالی، آسمان چھوتی مہنگائی، بڑھتی ہوئی بیروزگاری سمیت کئی امور ایسے ہیں جن پر اس اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

وہیں کانگریس جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ میٹنگ میں دو قراردادیں پاس کیں اور جموں وکشمیر کے حالات پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا: 'ہماری پہلے سی ہی دو مانگیں رہی ہیں ایک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جانا چاہئے اور دوسرا یہاں نوکریوں کی گارنٹی ملنی چاہئے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details