جموں : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر شام لال شرما پیر کو ایک ٹریفک حادثے میں اُس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ JK BJP leader Sham Lal Sharma survives Road accidentیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اکھنور پونچھ روڈ پر مخالف سمت سے آ رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرما کو حادثے میں کوئی چوٹ نہیں آئی جبکہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ اور کار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
Former Minister Survives Accident : ٹریفک حادثے میں سابق وزیر بال بال بچ گئے - سابق وزیر شام لال شرما بال بال بچ گئے
سابق وزیر اور بی جے پی کے نائب صدر شام لال شرما ایک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے، JK BJP leader survives accidentحادثے میں چار افرد زخمی ہو گئے۔
ٹریفک حادثے میں سابق وزیر بال بال بچ گئے
ایس ایچ او اکھنور، ہلال اظہر کے مطابق شرما فورڈ اینڈیور میں سوار تھے اور ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔