جموں:سینئر سیاستداں مظفر حسین بیگ اور ان کی اہلیہ صفینہ بیگ نے اتوار کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ جسے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سینر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن نے میر نے ذاتی معاملہ قرار دیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا: ’’بیگ صاحب کب، کس وقت اور کیوں پی ڈی پی سے علیحدہ ہوئے اور واپس کیوں اسی پارٹی میں شامل ہوئے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ شاید وہ پی ڈی پی کی ٹکٹ پر پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں یا پھر اپنی زوجہ صفینہ بیگ کا سیاسی مستقبل محفوظ کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔‘‘
مظفر حسین بیگ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مفتی سعید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ 1990 کی دہائی کے اواخر میں پی ڈی پی کے بنیادی لیڈر مظفر حسین بیگ کو 2016 میں مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعدپارٹی کا سرپرست بنایا گیا تھاتاہم سابق ڈپٹی چیف منسٹر بیگ نے 2020 میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔