اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملازمین سے ریڈ کراس کے لیے چندہ وصول کرنے کی ہدایت - ریڈ کراس جموں کشمیر

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سرکاری و نیم خودمختار اداروں کے ملازمین سے سالانہ ریڈکراس چندہ کی خاطر ایک سو سے 500 روپے ادائیگی کی ہدایت دی ہے۔

Red Cross
Red Cross

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 12:07 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام سرکاری محکموں، کارپوریشنز اور دیگر نیم خودمختار اداروں کو ہدایت دی ہے کہ امسال ریڈ کراس فنڈ کے لیے ’رضاکارانہ طور‘ سبھی ملازمین سے 100 سے 500 روپے وصول کریں۔ جبکہ محکموں کے سربراہان، انتظامی سیکرٹریز اور مشیروں سے ایک ہزار روپے وصول کریں۔ حکم نامے میں جموں وکشمیر کے تمام محکموں اور نیم خودمختار اداروں کے افسران، ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرتے ہیں، سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین سے ریڈکراس فنڈ کی خاطر عطیات لیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ’’ریڈکراس سوسائٹی، جموں وکشمیر ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جوکہ آفات سماوی اور کسی بھی ہنگامی حالات میں مالی طور کمزور طبقوں اور لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام انجام دیتی ہے۔ ایسے میں یہ ادارہ ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرکے انسانی اقدار کو فروغ دیتا ہے جو کہ اپنی دیکھ بھال از خود کرنے سے قاصر ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:International Red Cross Day: ڈوڈہ میں ریڈ کراس کا عالمی دن منایا گیا

ایسے میں معاشرے کو مضبوط بنانے کی خاطر جموں وکشمیر کے سبھی ملازمین کی توجہ ریڈکراس فنڈ میں رضا کارانہ طور اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے مبذول کی جاتی ہے کہ وہ ہر سال جنوری کی تنخواہ میں سے کچھ رقم عطیہ کے طور پر پیش کریں۔ واضح رہے کہ ہر برس جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمین سے ریڈ کراس کے لیے چندہ وصول کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details