جموں:جموں پولیس نے صوبے میں عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔JEM module busted in jammu, three arrested arms and ammunition recovered
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 8 او ر9 نومبر کی درمیانی شب جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار قومی شاہراہ پر ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اس دوران ایک اوئیل ٹینکر زیر نمبر JK02BF 2965 جو شاہراہ پر رکا پڑا تھا کو آگے بڑھنے کو کہا گیا۔مذکورہ اوئیل ٹینکر انورنمنٹ پارک کے نزدیک اچانک رک گیا، چنانچہ پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی نے ڈرائیور سے آگے بڑھنے کی استدعا کی تاہم اوئیل ٹینکر کے ڈرائیور نے یو ٹرن لیا اور نروال کے قریب گاڑی کو روکا۔JEM module busted in jammu
پولیس کے مطابق پیٹرولنگ پارٹی کو معلوم ہوا ہے کہ اوئیل ٹینکر کو دو مرتبہ آگے بڑھنے کو کہا گیا لیکن وہ پیچھے جا رہا ہے جس پر پولیس ٹیم کو شک ہوا اور ڈرائیور سے کچھ سوالات پوچھے تاہم ڈرائیور پولیس پارٹی کے ساتھ الجھ پڑا جس کے بعد ڈرائیور اور گاڑی میں سوار مزید دو افراد کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 284 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت ڈرائیور محمد یاسین ولد محمد اسماعیل ساکن پوچھل پانپور، فرہان فاروق ولد فاروق احمد ساکن درنگہ بل پانپور اور فاروق احمد ولد عبدالعزیز بٹ ساکن درنگہ بل پانپور کے بطور کی ہے۔