اردو

urdu

چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں جموں کے نوجوان بھی پیش پیش

By

Published : Jun 25, 2020, 10:48 PM IST

چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں جموں کے نوجوان ماسک بناکر چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

jammu-youth-campaign-for-boycott-chinese-products
jammu-youth-campaign-for-boycott-chinese-products

لداخ کی وادی گلوان میں 20 بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں چین کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے اور چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے۔ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں جموں کے نوجوان پیش پیش نظر آ رہے ہیں، یہاں کے نوجوان ماسک بناکر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا پیغام دے رہے ہیں۔

ویڈیو

جموں کے مشہور گوناتھ بازار میں رگوناتھ مندر کے سامنے روہت اور امت گپتا نامی دو نوجوان ماسک کے ذریعے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا پیغام دے رہے ہیں'۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جموں کے ان نوجوانوں نے کہا کہ' ہم بھی بھارت کے عام لوگوں کی طرح چین کی حرکت پر مایوس اور صدمے میں تھے، اسی درمیان چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں ہم نے بھی لوگوں تک پیغام پہنچانے کے جذبے سے فیس ماسک تیار کرنا شروع کردیا۔'

امت گپتا نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہم پہلے سے ہی ماسکز تیار کر رہے تھے تاہم بعد میں چین کی ناپاک ہرکت سامنے آنے بعد ہم نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کے ذریعے گھریلو مصنوعات کو فروغ دے سکتے ہیں اور تاکہ ملک کا پیسہ ملک میں ہی رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس مہم میں لوگوں کا تعاون بھی مل رہا ہے۔

ملک گیر پیمانے پر بھی چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ عام لوگ اس پر کس حد تک توجہ دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details