جموں: پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک ڈینگو سے پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ زائد از ایک ہزار مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ان کا تعلق دور دراز علاقوں سے تھا اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔Dengue Spike in Jammu
موصوفہ کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ جن مریضوں کو بر وقت داخل کیا جاتا ہے وہ صد فی صد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔موصوف پرنسپل نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔Press Conference GMC Jammu Principal
ڈاکٹر ششی سودان نے کہا کہ جی ایم سی میں اب تک سو 56 مریض داخل ہوئے ہیں پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن کی موت واقع ہوئی ہے وہ دور دراز علاقوں سے تھے اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مریض یہاں بروقت داخل ہوجاتے ہیں وہ صد فیصد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔