اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے بے روزگار قلی'

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ایسے میں ریلوے پلیٹ فارم پر مسافروں کا بوجھ اٹھانے والے قلی بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ٹرینوں کے بند کیے جانے کے بعد ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے بے روزگار قلی فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

'ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے بے روزگار قلی
'ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے بے روزگار قلی'

By

Published : Apr 29, 2021, 5:55 PM IST

ویران جموں توی ریلوے اسٹیشن پر نہ تو کوئی ٹرین ہے نہ ہی ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر، جس کا سامان اٹھا کر یہ قلی چند پیسے کما سکیں۔

قلیوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے انہیں کوئی امداد نہیں ملی، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

'ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے بے روزگار قلی'

کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے سروسز معطل ہونے کے باعث غریب مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کام نہ ہونے کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ جموں توی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جاری جدوجہد سے ان کا کام بند پڑا ہے، انہیں دو وقت کی روٹی ملنا بھی محال ہوگئی ہے۔

حکومت نے آج تک ان کی کوئی مدد نہیں کی، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹرین سروسز کو بھی بحال کیا جائے جس طرح گاڑیوں کی آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے تاکہ انہیں بےروزگاری سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غریب مزدور، یومیہ مزدوری کرنے والے طبقے کے لئے فوری حکومتی امداد اور روز گار کے حوالے سے محفوظ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details