یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے 48 ویں روز 3 ہزار 62 مسافروں کو لے کر 23 ہوائی جہاز جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈے پر اترے۔
جموں و کشمیری: مسافروں کی واپسی کا سلسلہ جاری - jammu airport
گھریلو پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد جموں اور سرینکر میں مسافر مسلسل پہنچ رہے ہیں۔
8 سو 76مسافروں کو لےکر 8 کمرشل پروازیں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں جبکہ 15 پروازیں 2 ہزار ایک سو 86 مسافروں کو لے کر سرینگر پہنچی۔
واضح رہے کہ 25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 341 گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 25 ہزار 2 سو 24 مسافروں نے سفر کیا۔ اسی طرح 72 ہزار ایک سو 29 مسافر 5 سو 59 ہوائی پروازوں کے زریعے سرینگر پہنچائے گئے۔
اس کے علاوہ جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وبا کے پیش نظر اب تک متعدد ممالک سے تقریبا 3ہزارایک سو 3مسافروں کو خصوصی انخلا پروازوں کے زریعےجموں وکشمیر واپس لایا ہے۔
ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یوٹی میں پہنچنے ہونے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ، نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے ہیں۔
وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔