اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu University Prof Suicide جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد پروفیسر نے کی خودکشی

جموں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے خلاف 20 سے زائد طالبات نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پروفیسر کو معطل کر دیا گیا۔ بعدازاں پروفیسر نے خودکشی کرلی۔ Suicide by Jammu University Professor

جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد پروفیسر نے کی خودکشی
جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد پروفیسر نے کی خودکشی

By

Published : Sep 8, 2022, 11:47 AM IST

Updated : Sep 8, 2022, 12:38 PM IST

جموں: جموں یونیورسٹی کے احاطے میں ایک پروفیسر نے مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پروفیسر (ڈاکٹر) چندر شیکھر جموں یونیورسٹی کے ایک کوارٹر میں مقیم تھے اور انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے دفتر میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔Jammu University Professor Hangs self to death

جموں یونیورسٹی شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ارتی بخشی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی کہ پروفسر ڈاکٹر چندر شیکھر نے دفتر میں خود کشی کی ہے جسکے بعد وہ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ’’(خودکشی کرنے والے) پروفسر کے خلاف یکم ستمبر 2022 کو 20 سے زائد طالبات نے جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔‘‘ Sexual Harassment Accused Prof commits Suicide

ارتی بخشی نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد شکایت کنندہ پروفیسر کو نوکری سے معطل کر کے معاملے کی باریک بینی سے جانچ جاری رکھی گئی۔ جس کے بعد پروفیسر نے خودکشی انجام دی۔ Sexual Harassment Accused Prof Hangs Self to death دریں اثناء، جموں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر جموں میڈیکل کالج پہنچایا جہاں قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد کیس کی مزید تحقیقات کی جائے گی اور میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

پروفسر ڈاکٹر چندر شیکھر ریاست اتر پردیش کے میرٹھ شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

Last Updated : Sep 8, 2022, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details