جموں:جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیراہتمام سائی اسپورٹس ٹریننگ سنٹر جموں میں آج سے یعنی 23 مئی سے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز شروع ہوئے چکے ہیں۔ اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سائی کے تربیتی مرکز میں داخلہ ملے گا جہاں کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری لا کر انہیں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد ڈار کے مطابق جموں میں والی بال، ہینڈ بال اور باسکٹ بال کی رہائشی سکیم کے لیے ٹرائلز آج سے شروع کی گئی جو دو دنوں تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ہینڈ بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور ووشو کی ڈے بورڈنگ اسکیم کے لیے دو روزہ ٹرائلز بھی ایم اے اسٹیڈیم جموں میں منعقد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے وہ کھلاڑی جنہوں نے قومی، ریاستی یا ضلع سطح پر تمغے جیتے ہیں، اس میں حصہ لے سکیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے عمر کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، تصویر اور کامیابیوں سے متعلق دستاویزات ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Sports Authority of India: اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا جموں میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد ڈارنے بتایا کہ جموں میں والی بال، ہینڈ بال اور باسکٹ بال کی رہائشی ٹیم کے لیے ٹرائلز 23 مئی سے شروع کیے گئے جو دو دنوں تک جاری رہیں گے۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا جموں میں مختلیف کھیلوں کے ٹرائلز
مزید پڑھیں: UPSC Results وسیم احمد نے یو پی ایس سی میں 7ویں رینک حاصل کی
ٹرائلز میں ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے قومی، ریاستی یا ضلع سطح پر گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیتے ہیں۔ ٹرائل کے دوران شرکاء کو منتظمین کی جانب سے کسی قسم کی ٹی اے، ڈی اے اور بورڈنگ اور قیام کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ تاہم سلیکشن کے بعد رہنے کا اور کھانے کا انتظام مفت میں کیا جائے گا۔