اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع

جموں میں سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو نے سے یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں: امرناتھ یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع
جموں: امرناتھ یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع

By

Published : Apr 3, 2021, 5:55 PM IST

رواں برس ماہ جون کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کا یہ عمل آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے انجام دیا جا رہا ہے۔

جموں: امرناتھ یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع

یاتریوں کے رجسٹریشن کا کام ملک بھر میں کل 446 بینک شاخوں کو سونپا گیا ہے۔

جموں میں بھی ہفتہ کو درجنوں لوگوں نے اس سال ہونے والی یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی۔ رجسٹریشن کے دوران یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر امرناتھ یاتریوں کو رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس عالمی وبا کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا کا معطل کر دیا گیا تھا۔

یاتریوں کی رجسٹریشن کے لیے بینکوں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ’’بلا کسی طوالت کے یاتریوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘

انتظامیہ کا کہنا ہیں امرناتھ یاترا کو محفوظ بنانے اور احسن طریقے پر انجام دیے جانے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ ایس او پیز کا بھی پورا خیال کیا جا رہا ہے۔

یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں اور یاترا روٹ پر حفاظت کے معقول انتظامت کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے یاترا کو رد کردیا گیا تھا۔ تاہم اس سال کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے سرکار نے یاترا کو انجام دینے کا چلینج قبول کیا ہے اور اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details