اردو

urdu

By

Published : Sep 18, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Sep 18, 2020, 11:43 PM IST

ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج: 'تیسرا مرحلہ شروع کرنا بے سود'

جموں کے نروال بالا کے نائب سرپنچوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بیک ٹی ولیج اول اور دوم کے دوران جو لوگوں سے وعدے کئے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔

تیسرا مرحلہ شروع کرنا بے سود، نائب سرپنچوں کا دعویٰ
تیسرا مرحلہ شروع کرنا بے سود، نائب سرپنچوں کا دعویٰ

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جموں کے نروال بالا پنچایت حلقہ کے نامزد پنچ و نائب سرپنچ سے بیک ٹو ولیج کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ابھی تک سرکار کی جانب سے منعقدہ بیک ٹو ولیج سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا.

تیسرا مرحلہ شروع کرنا بے سود، نائب سرپنچوں کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران ان کے علاقے میں کسی طرح کا ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

نائب سرپنچ کا کہنا تھا کہ 'ان پروگراموں کے زریعے عام لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہیں۔ لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ کام کیوں نہیں ہوئے۔ لیکن ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران انتظامیہ نے لاکھوں تعمیراتی کام درج کیے اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے تھے۔ لیکن ابھی تک وہ کام پورے نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے وعدوں کا بے صبری سے انتظار

نائب سرپنچوں نے بتایا کہ انتظامیہ اب اس مہم کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ پہلے دو مرحلوں کے دوران کوئی ترقی نہیں ہوئی، ہمارے ساتھ صرف جھوٹے دعوے کیے گئے لیکن زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا ہے کہ 'بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک انجام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا۔

Last Updated : Sep 18, 2020, 11:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details