جموں کے چاند نگر علاقہ میں مقیم بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد ردی، پلاسٹک وغیرہ جمع کرکے اپنے اور اہل و عیال کے نان شبینہ کا انتظام کرتے آ رہے ہیں۔ Ragpickers residing in Jammu۔ جہاں لاک ڈاؤن کے سبب انہیں بھی کافی دقتوں سے دوچار ہونا پڑا وہیں اسکولوں میں آف لائن درس و تدریس منقطع ہونے سے انہیں اپنے بچوں کا مستقبل تاریک Ragpickers Appeal for Fee Waiver نظر آ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ردی جمع کر رہے ایک مزدور نے بتایا: ’’ہم برسوں سے جموں میں کوڑا، ردی، پلاسٹک وغیرہ جمع کرتے آ رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ مستقبل میں ہمارے بچے بھی یہی کام کریں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وہ دن رات محنت مزدوری کرکے بچوں کو اسکول بھیج رہے ہیں تاکہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر بہتر روزگار تلاش کرکے اچھی زندگی گزار سکیں۔