اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار - نقب زنی کی متعدد واردات

جموں و کشمیر پولیس نے جموں شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم نقب زنوں کے ایک گروپ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کئی کیسز میں ’مطلوب‘ نقب زنوں کو گرفتار کر لیا۔

جموں: لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار
جموں: لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار

By

Published : Jul 27, 2021, 11:07 AM IST

جموں پولیس نے نقب زنی کے کئی معاملات میں مطلوب نقب زنوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے نقب زنوں کی تحویل سے 14لاکھ روپے کا مال مسروقہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔

جموں پولیس نے بتایا کہ نقب زنوں کے ایک گروہ کے سرگرم ہونے سے متعلق موصول ہوئی ایک خفیہ اطلاع کے بعد پولیس پوسٹ سدھرہ کی ایک ٹیم نے چھاپے کے دوران حبیب خان نام کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نقب زنی کی متعدد واردات انجام دینے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں؛ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ پر فرد جرم عائد

گرفتار کئے گئے ملزم کا تعلق ریاست اتر پردیش سے بتایا جا رہا ہے جبکہ اس گروپ کے قبضہ سے6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے سونے کے زیورات، 1لاکھ 60 ہزار نقدی، بیرون ممالک کرنسی کے 84 سکے،1 پلسر موٹر سائیکل،1 سکوٹی اور 6 لاکھ روپے کی الیکٹرنک و دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گروپ کی جانب سے انجام دی گئی کارروائیوں کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن پیر مٹھا، ترکٹا نگر، چھنی ہمت و دیگر پولیس اسٹیشنوں میں کیس رجسٹر کئے گئے ہیں۔

جموں پولیس نے ان سبھی کیسز کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details