اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Money Laundering Case: جموں میں 8 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ کی جانب سے چلائے جا رہے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرینگ کیس میں ای ڈی نے جموں اور کٹھوعہ سمیت کل آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔

a
a

By UNI (United News of India)

Published : Oct 17, 2023, 1:12 PM IST

Updated : Oct 17, 2023, 3:53 PM IST

جموں میں 8 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

جموں (جموں کشمیر) :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کی صبح جموں میں سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ اور سابق سرکاری آفیسر کے ذریعے چلائے جا رہے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے قیام کی خاطر زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ای ڈی نے تحقیقات شروع کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے منگل کی صبح جموں، کٹھوعہ، پٹھان کوٹ میں آر بی ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد چھاپے مارے۔ ذرائع نے بتایا کہ آر بی ایجوکیشن ٹرسٹ کی چیئرپرسن، سابق وزیر لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترا ہے۔ منی لانڈرنگ کا یہ کیس اکتوبر 2021میں درج کیا گیا ہے اور سی بی آئی نے اس ضمن میں چار ج شیٹ بھی عدالت مجاز میں پیش کی ہے۔ سی بی آئی چارج شیٹ کے مطابق ایجوکیشن ٹرسٹ کو پانچ جنوری اور سات جنوری 2011میں 329کنال اراضی غیر قانونی طورپر فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:ED Raids In Jharkhand And Bengal ای ڈی کی جانب سے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں چھاپے ماری

ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ ایجوکشن ٹرسٹ کو جو 329کنال اراضی فراہم کی گئی اس کو تجارتی مقاصد کی خاطر استعمال میں لایا گیا ہے جبکہ اس اراضی پر دہلی پبلک سکول بھی چل رہا ہے جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ای ڈی نے چیئرپرسن اور اس ایجوکیشن ٹرسٹ سے منسلک دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اس وقت کے محکمہ مال کے آفیسران کے گھروں کو بھی کھنگالا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 17, 2023, 3:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details