جموں:جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا اور ڈپٹی میئر پورنیما شرما نے24 ستمبر کو استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے یہ استعفی بی جے پی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کارپوریٹرس کی مانگ کے بعد دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کونسلر اپنے متعلقہ وارڈوں میں مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کی معطلی پر عوامی ناراضگی کے پیش نظر اپنے ووٹرز کے دباؤ میں تھے، جس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر نے استعفی دیا۔BJP jammu mayor resign
اس سلسلے میں آج جموں میونسپل کارپوریشن نے میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات کے لیے نوٹیفیکشن جاری کیا ۔نوٹیفیکشن کے مطابق میئر اور ڈپٹی مئیر کے نامزدگی فارم 17 اکتوبر 2022 تک سکریٹری جموں میونسپل کارپوریشن میں جمع کرنے ہونگے۔ وہیں جموں میونسپل کارپوریشن نے میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات 21 اکتوبر کو منعقد ہونگے۔Jammu Mayor Elections