اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں انتظامی نظام کو شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ بنا رہے ہیں'

عوامی شکایات ازالہ نظام میں اصلاحات لانے کی جموں کشمیر حکومت کی پہل کو جاری رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عوامی شکایات شنوائی – ایل جیز ملاقات' کا چوتھا دور بدھ کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ انتظامی نظام کو شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ بنا رہی ہے۔

manoj sinha
منوج سنہا

By

Published : Jan 28, 2021, 4:04 AM IST

دو گھنٹہ طویل لائیو پروگرام کے دوران لفٹینٹ گورنر نے 22 درخواست دہندگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا اور اُن کی شکایات و مسائل کا موقعہ پر جائیزہ لیا۔

آج کی ملاقات ایل جی ملاقات پروگرام کی تازہ ترین کڑی تھی جو ہر ماہ یو ٹی میں منعقد ہوتی ہے اور جس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر لوگوں کی شکایات و مسائل کا موقعہ پر ہی ازالہ کر کے شکایات کے ازالہ نظام کو موثر اور فعال بناتے ہیں۔

ملاقات چند درخواست دہندگان کے لئے سود مند ثابت ہوئی جب لفٹینٹ گورنر نے اُن کے مسائل کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا جبکہ باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے مدت مقرر کی گئی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شکایتی ازالہ نظام کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یو ٹی حکومت انتظامی نظام کو شفاف ذمہ دار اور جوابدہ بنا رہی ہے۔ عوام کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی کے ڈھانچے میں بہتری لانا ہے اور اسے موثر اور فعال بنانا ہے۔

آن لائین گریوونس ریڈریسل سسٹم جے کے – آئی جی آر اے ایم سے متعلق لوگوں سے آراء طلب کرنے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو عوامی مسائل کے تئیں حساس رویہ اختیار کر کے عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے لازمی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ ایک معاملے میں درخواست دہندہ نے مٹی سے برتن بنانے کے اپنے آبائی پیشہ کو بچانے کے لئے خام مواد کی قلت کا ازالہ کرنے کی درخواست کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو کمہار کے مسئلے کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح ایک نجی ہسپتال کے مالک نے متعلقہ سکیموں کے فوائد کی توسیع کا معاملہ اٹھایا۔

لفٹینٹ گورنر نے انہیں یو ٹی حکومت کی جانب سے جے کے ہیلتھ انوسٹمنٹ پالیسی اور نئی صنعتی سکیم کے تحت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ ایک سماجی کارکن نے کمپوزٹ ریجنل سنٹر کے قیام کے لئے اراضی کی الاٹمنٹ کا معاملہ اٹھایا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈویژنل کمشنر کو اس ضمن میں اراضی کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے درخواست دہندہ کو اُن کی درخواست مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف و بااختیاری کو بھیجنے کا بھی یقین دلایا۔

اس سے قبل سیکرٹری عوامی شکایات نے لیفٹیننٹ گورنر کو موصول شدہ شکایات کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے شکایات ازالہ نظام کو موثر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details