لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں اینڈمنسٹریٹیو کونسل (اے سی) نے جموں میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تیروملا تروپتی دیوستھنم (ٹی ٹی ڈی) کو مندر، پاٹشالہ، روحانی/مراقبہ مرکز، دفتر، رہائشی کوارٹر اور پارکنگ کی تعمیر کے لیے 496 کنال 17 مرلہ ارضی کو مختص کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
ارضی کو 40 سال کی لیز پر فراہم کیا گیا ہے جس میں مستقبل میں میڈیکل اور تعلیمی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
تیروملا تروپتی دیوستھنم بین الاقوامی شہرت یافتہ ایک فلاحی ادارہ ہے جسے حکومت نے ٹی ٹی ڈی ایکٹ، 1932 کے تحت قائم کیا ہے۔ اس ادارے میں روحانی، ثقافتی، معاشرتی اور تعلیمی شعبے کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔